پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کوقومی اسمبلی،راجہ ناصرعباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں جبکہ سینیٹر علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی کی قومی و سینیٹ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظور دیدی۔
اجلاس میں سینیٹ میں علامہ راجہ ناصرعباس کو اپوزیشن لیڈربنانے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور،سینٹ سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام جمع کرائے گی۔
چیئرمین پاکستن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرنےاس حوالے سے کہاکہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت موصول ہوئی تھیں جس کے بعد مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر سینٹ نامزد کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں : جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی