حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز

Oct 06, 2025 | 21:15:PM
 حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مصر اور قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

حماس کا ایک وفد مصری شہر شرم الشیخ میں موجود ہے جہاں پر اسرائیل وفد کے حکام بھی موجود ہیں، مذاکرات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی تفصیلات طے کرنا ہے۔

فلسطینی اور مصری اہلکار نےبتایا کہ مذاکراتی دور کا مقصد شرائط طے کرنا ہے تاکہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ کیا جا سکے۔

مصری اور قطری اہلکار دونوں فریقین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس کے ذریعے معاہدے کا پہلا مرحلہ طے کیا جائے گا, خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے بعض حصوں پر اسرائیلی بمباری تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:20 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو کرشماتی طور پر بچا لیا گیا