نسیم شاہ کی شادی کی تقریب میں کھانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرتنقید کا طوفان

Oct 06, 2025 | 18:46:PM
نسیم شاہ کی شادی کی تقریب میں کھانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرتنقید کا طوفان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب کے دوران کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تقریب قومی کرکٹرکامران غلام کی شادی کی ہے جس میں محمد رضوان، افتخاراحمد، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان سمیت متعدد قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیے ہیں بعض صارفین نے کہا کہ نسیم شاہ کرکٹ میں کم دلچسپی لینے لگے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی صحت اور فٹنس پرسوال اٹھائےہیں۔

کئی مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نجی تقریبات میں خوشگوار لمحات گزارنا کسی کھلاڑی کے پیشہ ورانہ رویے پر اثر نہیں ڈالتا۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ قومی ٹیم کے اہم بولر ہیں اور حالیہ مہینوں میں فٹنس مسائل کے باعث کچھ میچوں سے باہر رہے۔ وہ حال ہی میں مکمل بحالی کے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔

 ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا نسیم شاہ کا وزن بڑھ رہا ہے، ان کی پلیٹ چاولوں سے بھری ہوئی ہے اور ساتھ سیون اپ پی رہے ہیں،انہیں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،چند صارفین یہ کہتے نظرآئے کہ وہ شادی میں آئے ہیں انہیں آرام سے کھانا کھانے دیا جائے۔

 ایک صارف نے طنزاً کہا کہ بریانی کھاؤ اورپھر10 اوورزمیں 80 سکورکھاؤ ایک اورنے کہا کہ  صرف مہارت کافی نہیں ہوتی، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  بیٹ زمین پر کیوں مارا؟ آئی سی سی نے سدرہ امین کی سرزنش کردی، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا