عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمےمیں پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع
عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا، کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔