پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیے

Oct 06, 2023 | 16:34:PM
پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور کے مشہور تجارتی علاقے اچھرہ میں مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر  کو لوٹ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک تاجر کی جانب سے تھانہ اچھرہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو وہ اور اس کا ملازم  ایک کروڑ 55 لاکھ اور 50 ہزار روپے کیس لیکر گھر سے نکلے راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی کو روکا اور پولیس وردی میں ملبوس دو افراد نے کہا کہ ڈی ایس پی مغل پورہ انہیں بلا رہے اور راستے میں انہیں ہتھکڑیاں لگا کر نقدی رقم  چھین کر کلٹس گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔