شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کرراکھ

Oct 06, 2023 | 11:33:AM
شاہ عالم مارکیٹ میں واقع کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی کے باعث  لاکھوں روپے مالیت کے کھلونے جل کر خاکستر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہ عالم مارکیٹ میں واقع کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی کے باعث  لاکھوں روپے مالیت کے کھلونے جل کر خاکستر ہوگئے۔

آگ عارضی دکان کے اوپر موجود ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی سے بنی عارضی دکان کو جلا کر راکھ کر دیا۔

آگ کے باعث دکان میں موجود لاکھوں مالیت کے کھلونے جل گئے تاہم آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو کے مطابق آگ بجھانے کا عمل دو گھنٹے جاری رہا۔

یہ بھی ُپڑھیں:سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی