امریکا نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا

Oct 06, 2023 | 10:41:AM
امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرک گارسیٹی کے مطابق  امریکا کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہو گا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث امریکا اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  وائرل ہونے والی تصویر میں کیمرا اینگل کا قصور ہے: کپتان جنوبی افریقہ

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا  کہ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔