وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ہمراہ افطار ڈنر، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

Apr 08, 2024 | 00:31:AM
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ہمراہ افطار ڈنر، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
کیپشن: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ہمراہ افطار ڈنر کے مناظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر افطار ڈنر میں وفد کے ہمراہ شرکت کی اور دوطرفہ  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی، وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی افطار پر مدعو کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی، افطار کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے شہر میں زور دار دھماکا، افسوسناک خبر آ گئی

 وزیراعظم اور سعودی ولی عہد  کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔