کراچی میں دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

Oct 06, 2023 | 00:02:AM
کراچی میں دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر کراچی کی سختی کام کر گئی / ڈیری فارمرز نے گھنٹے ٹیک دیے ،ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ۔

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر   کے مطابق شہر میں دودھ 200 روپے لیٹر پر فروخت ہوگا ،  دودھ کا بھاؤ 6,750 روپے ایکس فارم گیٹ ہوگا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہا کہ  کمشنر کراچی نے دودھ کی ریٹیل قیمت 200 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،نوٹیفکیشن میں دودھ کے فارم ریٹ 180 اور ہول سیل قیمت 188 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ،کمشنر کراچی سرکاری قیمت پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن , سونے کی قیمت 27 ہزار روپے کم ہوگئی