وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیا

Oct 06, 2022 | 20:54:PM
وزیراعظم شہباز شریف، 8معاونین خصوصی، قلمدان سونپ،
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیا۔
معاون خصوصی رضا ربانی کھر کو تجارت کا قلمدان دیدیا گیا جبکہ معاون خصوصی نوابزادہ افتخار بابر کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان تفویض کر دیا گیا۔معاون خصوصی میر ارشاد کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا گیا،معاون خصوصی تسنیم قریشی کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل کا قلمدان تفویض کردیا، معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان مل گیا،معاون خصوصی سردار سلیم حیدر کو اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کا قلمدان تفویض کر دیا گیا،معاون خصوصی مہیش کمار ملانی کو صحت کا قلمدان دیدیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے کل 29 معاونین میں اب بھی 15 بغیر کسی قلمدان کے ہیں،وزیراعظم نے اب تک 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا، اسحاق ڈار