سندھ ؛ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن گئی 

Oct 06, 2022 | 19:32:PM
سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سندھ، مسلم لیگ ق، پیپلزپارٹی ، حکومت کا حصہ بن گئی،
کیپشن: ق لیگ اور پی پی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سندھ میں مسلم لیگ ق، پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاسابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی۔ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے سندھ میں بھی (ق) لیگ کو حکومت کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مقررہو گئے، طارق حسن دو ہزار ایک میں کراچی کے نائب ناظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاونین خصوصی کی تعداد27 ہو گئی ،وزیراعلیٰ سندھ کے 12 سے زائد معاونین خصوصی کے پاس کوئی محکمہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا، اسحاق ڈار