شاہین آفریدی کی واپسی ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کھیلنے کو بے تاب

Oct 06, 2022 | 16:48:PM
شاہین آفریدی کی واپسی ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کھیلنے کو بے تاب
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹویٹر پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’calm before the storm ‘‘ ۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پوسٹ شئیر کی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کی بات کر رہے ہیں اور اپنی پوسٹ میں ورلڈ کپ کو طوفان سے تشبیہ دے رہے ہیں ۔

شاہین آفریدی ٍکو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی پرسکون جگہ پر موجود ہیں، اور وہ اپنی پوسٹ کے ذریعے بتا رہے ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2022 سے پہلے سکون کر رہے ہیں ۔  واضح رہے کہ شاہین آفریدی اپنی ٹانگ میں انجری ہونے کے باعث قومی ٹیم کے سکواڈ سے باہر ہیں،جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ 2022 اور برطانیہ کے ساتھ سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے ۔ 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 16 اکتوبر سےآسٹریلیا میں کھیلا جائے گا ۔