ربیع الاول؛12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

Oct 06, 2022 | 11:53:AM
ربیع الاول؛12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: عمرہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئے عمرہ سیزن کے شروعات میں بیرون ممالک سے 12 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں پہلے نمبر پر انڈونیشیا جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ 

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال نئےعمرہ سیزن میں بحری اور فضائی راستوں سے 4 اکتوبر 2022  تک تقریبا 12 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں سب سے زیادہ 3 لاکھ 17 ہزار200 انڈونیشیا سے آئے ہیں۔

پاکستان سے ایک لاکھ 95 ہزار 224، انڈیا سے ایک لاکھ 33 ہزار 517 اور عراق 86 ہزار 803 عمرہ زائرین مملکت آئے ہیں ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں، ان کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنائیں۔