آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ کوبڑا جھٹکا۔۔ زیر تکمیل فلم پٹھان سے متعلق بڑی خبر آگئی

Oct 06, 2021 | 23:00:PM
فلم ،پٹھان ،سے ،متعلق ،اہم ،خبر
کیپشن: فلم پٹھان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری ان کی زیر تکمیل فلموں پر بھی اثر انداز ہونے لگی ہے۔  فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کے لیے 10 اکتوبر سے سپین میں رومانوی سینز کی شوٹنگ شروع کرنے والے تھے جبکہ وہیں پر فلم کے کچھ ایکشن سینز بھی متوقع تھے۔تاہم اب اسی حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ سپین میں شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیارپو رٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پیشی 7 اکتوبر کو ہے، جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو بند کیا گیا تھا، تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ یہ شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے بندی کردی گئی ہے۔اس کے بعد ایک اور خبر آگئی ہے کہ  شاہ رخ خان تامل فلم ڈائریکٹر اتلی کی نئی فلم میں بھی  شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ’پٹھان‘ کی شوٹنگ روکنے کی اطلاع کے بعد اس فلم کی شو ٹنگ کو بھی رو ک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ خوشبو کا سٹیج پررقص۔۔تماش بینوں کو پان بھی کھلائے،ویڈیو سامنے آنے کے بعد کڑی تنقید