’’ اونچائی‘‘۔۔۔ کونسے بھارتی اداکار نے520 ویں فلم میں کام شروع کر دیا۔۔جانیے

Oct 06, 2021 | 10:42:AM
بالی ووڈ ،اداکار، انوپم کھیر، شاہ رخ خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر اور شاہ رخ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے اپنی 520 ویں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے ،انوپم کھیر نے اب تک 519 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق انوپم کھیر نے اپنی 520 ویں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اس بابت خود انوپم کھیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے۔ انوپم کھیر نے بتایا کہ وہ اپنی 520 ویں فلم کی شوٹنگ شروع کرچکے ہیں۔یہ فلم راج شری فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔اس فلم کا ٹائٹل 'اونچائی' ہے۔انوپم کھیر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سورج بڑجاتیہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں سورج بڑجاتیہ شاٹ کا کلیپ لے کر کھڑے ہیں۔اسی کے ساتھ انوپم کھیر نے کیپشن میں لکھا ’’دوستو! میری 520 ویں فلم 'اونچائی' کا سفر شروع ہو گیا ہے۔سنیما کے جینیئس سورج بڑجاتیہ کے ساتھ کام کررہا ہوں اور راج شری فلمز ایک آشیرواد ہے۔