آپ کیوں میرے انسٹاگرام پر آئیں اور کمنٹ کیا؟ میرا انسٹاگرام میری مرضی

Oct 06, 2021 | 10:23:AM
آپ کیوں میرے انسٹاگرام پر آئیں اور کمنٹ کیا؟ میرا انسٹاگرام میری مرضی
کیپشن: منال خان کی سسر کے ساتھ تصویر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ منال خان کے سُسر نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ایک انٹرنیٹ صارف کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ  منال خان دھوم دھام سے اپنے پیا گھر سدھار گئیں،منال خان کی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصویروں نے کئی دنوں تک سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا تھا، اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اِن کی شادی کی تصویروں اور ویڈیوز کو خوب انجوائے کیا تھا۔

جہاں سوشل میڈیا پر اِن کے مداحوں کی جانب سے  اس جوڑی کو مستقبل میں ایک ساتھ خوش رہنے کی دعائیں دی گئیں وہیں شادی کی رسموں پر چند سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔

 منال خان کے سسر اور احسن محسن اکرام کے والد کی جانب سے بھی جوتا چھپائی کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس پر ایک خاتون صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب تو شادی ختم ہوگئی ہے اب تو پوسٹ لگانا بند کردو۔‘

جس کا جواب دیتے ہوئے منال خان کے سسر محسن اکرام کا کہنا تھا کہ ’آپ کیوں میرے انسٹاگرام پر آئیں اور کمنٹ کیا؟ میرا انسٹاگرام میری مرضی ۔‘

 ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے جوتا چھپائی کی رسم اور پیسوں کی لین دین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’منال کی پوری فیملی پیسوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔‘

جس کے جواب میں منال خان کے سسر محسن اکرام نے کہا کہ ’یہ ایک رسم کا حصہ ہے، اس میں پیسے کی کوئی بات نہیں ہے، اس خوشی کے موقع پر بچوں کو خوش کرنے کے لیے کچھ بھی دے سکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 تاریخ کو منال اور احسن محسن اکرام ر شتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے اور آج کل یہ جوڑی دبئی میں اپنے ہنی مون کیلئے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      مرتضی وہاب کا اہم اعلان۔۔۔۔حیدر علی انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب