بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم،1شخص جانبحق ، 15 زخمی 

Nov 06, 2022 | 23:14:PM
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم،1شخص جانبحق ، 15 زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر ویگن اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ۔مقامی لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں سردار روزی خان اڈہ کے قریب مسافر ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لیویز ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بعض مریضوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔