عمران خان ڈرامہ کررہے ہیں ،وزیر اعظم کوئی نرمی نہ دکھائیں

مولانا فضل الرحمان | پنجاب میں ان کی حکومت ہے،عمران خان کے جھوٹ پر تحقیقات ہونی چاہئیں

Nov 06, 2022 | 16:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کتنی گولیا ں لگیں ،عمران خان ڈرامہ کررہے ہیں ،  پنجاب میں ان کی حکومت ہے،عمران خان کے جھوٹ پر تحقیقات ہونی چاہئیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے شخص کی میڈیکل رپورٹ میں تضاد ہے۔ایک ایک کرکے جھوٹ سامنے آتا جارہا ہے۔گولی پتا نہیں قریب سے گزری بھی یا نہیں ۔وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کوئی نرمی نہ دکھائیں ۔