پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

Nov 06, 2022 | 11:22:AM
پاکستان کے طیب اکرانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
کیپشن: طیب اکرام (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے۔

پاکستان نے اپنے قومی کھیل کے حوالے سے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ایشین ہاکی کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام کا بلیجیم کے مارک کیوڈن سے مقابلہ تھا اور دونوں امیدواروں کے لیے ووٹنگ کا سسٹم آن لائن تھا۔ ورچوئل اجلاس میں پاکستان سمیت 129ممبر ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

ایشین ہاکی کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام 79 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل بلیجیم کے مارک کیوڈن 47 ووٹ لے سکے۔