ٹی 20 ورلڈکپ ؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچا سکتا ہے؟ ساری گتھی سلجھ گئی 

Nov 06, 2022 | 00:41:AM
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، کوالیفائی،
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون سے اب تک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ آج ہوجائےگا،پاکستان، بھارت ،جنوبی افریقا اور بنگلادیش اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ سٹیجیز کے آخری دن اتوار کو گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔پاکستان ،بھارت ،جنوبی افریقا اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ میں اب بھی شامل ہیں۔اتوار کو دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جسے جیت کر وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ میچ اگر بارش کی نذر ہوا یا نیدرلینڈز نے کوئی اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں جیتنے والی ٹیم لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کر جائےگی۔تیسرا میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔ بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، اگر اسے شکست ہوئی تو پاکستان یا بنگلادیش میں سے جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم منفی ایک اعشاریہ دو سات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بظاہر بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت کی ہار کے بعد بھی صورتحال مشکل ہے ، اس لیے اس کا زیادہ انحصار جنوبی افریقا کی شکست پر ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی راہیں جُدا؟ افواہیں زور پکڑنے لگیں