ٹوئٹر نے صارفین کو ایک اور سہولت دے دی

Nov 06, 2021 | 20:06:PM
ٹویٹر صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: ٹویٹر نے صارفین کو ایک اور سہولت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی آسانی کے لیے نئی سہولت شروع کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا ۔یہی نہیں بلکہ میزبان اور سامعین کی آسانی کے لیے ٹوئٹر نے آسانی کردی ہے، اب میزبان اور سامعین کسی کو بھی اسپیسس آڈیو براڈکاسٹ کا براہ راست لنک بھیج سکتے ہیں۔اگر آپ نے ٹوئٹر سے اکاﺅنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کررکھا ہے تو بھی آپ اپنے ساتھیوں کی اسپیس کو جوائن کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کی سالگرہ ۔۔ساتھی کھلاڑیوں نے کیا سلوک کیا ؟؟ویڈیو وائرل