معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر شاہ رخ خان پر برس پڑے 

Nov 06, 2021 | 19:20:PM
شاہ رخ خان ، برس پڑے
کیپشن: شاہ رخ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار، فلم ڈائریکٹر، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر مہیش منجریکر نے شاہ رخ خان کی خوب کلاس لی ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کررہے ، وہ جتنے بڑے اداکار ہیں انھیں ویسے ہی غیر معمولی کردار ادا کرنا چاہئیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈاداکار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شاہ رخ کو اپنی آنیوالی فلموں میں غیر معمولی رول ادا کرنے چاہئیں، مہیش منجریکر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ شاہ رخ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے کردار ادا کررہے ہیں۔
مہیش منجریکر نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ شاہ رخ اس شیل سے باہر نہیں آنا چاہتے جس میں یہ سکون سے بیٹھے ہیں، یعنی میری یہ فلم کامیاب ہوگئی تو بس اب میں سیٹ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کو اس ریت کو توڑنا ہوگا اور اس سے باہر آنا ہوگا، اس وقت تو شاہ رخ نے خود کو رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے کرداروں تک محدود کرلیا ہے، تو پھر لوگ شاہ رخ کو کیوں دیکھیں گے؟ ان کی عمر بھی ٹھیک ہے باقی سب کچھ بھی ٹھیک ہے اور وہ غیر معمولی اداکار ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:مشہور ترک ڈرامے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا