مری کے مختلف علاقوں میں چیتا خوف کی علامت بن گیا

May 06, 2025 | 14:27:PM
مری کے مختلف علاقوں میں چیتا خوف کی علامت بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)مری کے مختلف علاقوں میں چیتا خوف کی علامت بن گیا۔
  تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام کشمیر پوائنٹ پھگواڑی،موہڑہ شریف روڈ سے ملحقہ کلڈنہ جنگل میں چیتا دیکھا گیا،چیتا جنگل سے نکل روڈ پر آیا اور دوبارہ جنگل میں چلا گیا جس سے کلڈنہ جنگل سے ملحقہ متعدد بڑے گاوں کی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹ کمنز کا سٹائل  چھا گیا۔۔۔۔

چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد  مقامی شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 یاد رہے کہ مری کے مختلف جنگلات میں ان دنوں متعدد چیتے اور تیندوے دیکھے گئے ہیں  جو مختلف جانوروں پر حملہ آور بھی ہو چکے ہیں  جس سے  عوام میں خوف و ہراس بھی پایا جا رہا ہے۔