خیبر پختونخوا:49 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

May 06, 2025 | 13:54:PM
خیبر پختونخوا:49 لاکھ بچے سکولوں سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے سکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے  سکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49لاکھ 20 ہزارہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سےزیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار333 بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی آبی دہشت گردی کیخلاف پوری قوت سے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے: لیاقت بلوچ

محکمہ تعلیم کے مطابق لوئرکوہستان اور اپرکوہستان میں 79 فیصد بچے سکول سےباہر ہیں جب کہ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچےسکولوں سے باہر ہیں۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ  48 لاکھ سے زائد بچےاوربچیاں سکول سےباہر ہیں، حکومت بچوں اوربچیوں کو سکولوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ  پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاگیا اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کوسکولوں میں داخل کرنےکا ہدف مقررکیا ہے۔