عرفی جاوید مندر کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھ گئیں

May 06, 2025 | 00:16:AM
عرفی جاوید مندر کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنے نرالے اور بے باک فیشن کے انتخاب اور بولڈ شخصیت کے لیے مشہور اداکارہ اور سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید نے مندر کا دورہ کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

 حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی کی شہرت یافتہ اداکارہ عرفی جاوید  نے ممبئی کے مشہور بابل ناتھ مندر کا دورہ کیا اور مندر کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھنے کا انتخاب کیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عرفی کو ایک سادہ مگر باوقار لباس میں ملبوس سر پر دوپٹہ اوڑھے ہوئے مندر کی سیڑھیاں آہستہ آہستہ چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کی گئی ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے عرفی نے لکھا کہ ‘بابل ناتھ مندر کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھیں اور  صرف دوپٹے نے میرے لیے یہ سفر مشکل بنایا‘۔ 
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب عرفی نے کسی مندر کا مشکل سفر طے کیا ہو بلکہ جنوری 2025 میں بھی عرفی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے راجستھان کے شیوگنج میں قائم کمبیشور مہادیو مندر جانے کے لیے 400 سیڑھیاں چڑھی تھیں۔

اداکارہ نے کمبیشور مہادیو مندر جاکر  وہاں دعائیں مانگیں اور پرسکون مقام کی تصاویر  بھی شیئر مداحوں سے شیئر کیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے اس عمل کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور نیٹیزنز نے ان کی روحانی عقیدت کی تعریفوں کے پل بھی باندھے۔

اگرچہ عرفی اپنے بولڈ اور غیر روایتی ملبوسات کی وجہ سے  وسیع پیمانے پر جانی جاتی ہیں تاہم انہوں نے اکثر مداحوں سے اپنے ذاتی اور روحانی سفر کا اظہار کیا ہے۔

 ایک قدامت پسند مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والی عرفی نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں مذہب اور عقیدے کی آزادی کے بارے میں اپنے خیالات کھل کر بیان کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک سابقہ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘ میرے والد ایک بہت ہی قدامت پسند آدمی تھے۔ جب میں 17 سال کی تھی تو وہ مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو ہماری والدہ کے ساتھ چھوڑ گئے‘۔ 

عرفی کا کہنا تھا کہ ‘میری والدہ ایک بہت ہی مذہبی خاتون ہیں لیکن انہوں نے کبھی ہم پر اپنا مذہب مسلط نہیں کیا میرے بہن بھائی اسلام کی پیروی کرتے ہیں اور میں نہیں کرتی لیکن وہ کبھی مجھ پر اسے مسلط نہیں کرتیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے‘۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ آپ اپنی بیوی اور بچوں پر اپنا مذہب مسلط نہیں کر سکتے کیونکہ یہ عقیدت دل سے آنی چاہیے ورنہ نہ آپ اور نہ ہی اللہ آپ سے خوش ہوں گے‘۔

عرفی نے مزید بتایا کہ ‘انہوں نے  ہندو مذہب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بھگوت گیتا بھی پڑھی ہے اور انہوں نے ایک بار  یہ بھی کہا تھا کہ وہ کبھی کسی مسلمان مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر عرفی ڈیجیٹل تفریحی دنیا میں مسلسل فعال ہیں وہ حال ہی میں ریئلٹی ویب سیریز پلے گراؤنڈ میں ایک مینٹور کے طور پر نظر آئیں ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: