نااہلی ریفرنس، پی ٹی آئی کے کئی منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دئیے

May 06, 2022 | 22:01:PM
پی ٹی آئی، منحرف ارکان قومی اسمبلی، نااہلی ریفرنسز، جواب جمع،
کیپشن: پی ٹی آئی منحرف ارکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکانِ قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے کیس کی سماعت کے دوران کئی منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دئیے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نور عالم خان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔عامر لیاقت حسین کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عامر لیاقت حسین جواب پر دستخط کیلئے نہیں پہنچ سکے، وہ دستخط کروا کر جواب جمع کروا دیں گے۔
دوسری جانب منحرف ارکان فرخ الطاف، عاصم نذیر، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان، عامر گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رمیش کمار نے بھی اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جواب کروا دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا اور استدعا کی کہ ہمیں جواب کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جتنے جواب آ چکے ہیں انہیں ایک دن میں پڑھ کر جواب دینا مشکل ہو گا، مناسب ہو گا کہ دلائل منگل کےلئے رکھ لیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں تو لگ رہا تھا کہ منحرف ارکان کے وکلاءوقت مانگیں گے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ منگل 10 مئی تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کے لیے وقت مل سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل دونوں فریقین کے دلائل سنیں گے۔منحرف ارکان کے وکیل نے کہا کہ اگر جواب الجواب آیا تو تیاری کے لیے وقت درکار ہو گا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا