15جون کے بعد بورڈ امتحان ۔۔طلبا کیلئے بڑی خبر

May 06, 2021 | 23:27:PM
15جون کے بعد بورڈ امتحان ۔۔طلبا کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
ایک بیان میں شفقت محمودنے کہاکہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے ،گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائےگی تاکہ جامعات میں داخلے سے قبل ہی ان کے نتائج آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ایسا شخص جو بیو ی سے چوری78 بچوں کا باپ بن گیا