شا ہ رخ کی وجہ سے کپل شر ما کا کیریئر بن گیا

May 06, 2021 | 20:47:PM
شا ہ رخ کی وجہ سے کپل شر ما کا کیریئر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شاہ رخ خان کی جانب سے مسترد کردہ فلم ”کس کس کو پیار کروں“ نے کپل شرما کا اداکاری میں کیریئر بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کامیڈین واداکار کپل شرما کی ڈیبیو فلم ”کس کس کو پیار کروں“ ان کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ فلم کپل سے پہلے شاہ رخ خان کے حصے میں آئی تھی لیکن انہوں نے نامور بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اس فلم کے حقو ق ہدایت کار عباس مستان نے خریدنے کے بعد کپل شرما کو کاسٹ کیا تھا۔
 ہدایت کار ڈیوڈ دھون اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کو فلموں کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن بالی ووڈ کے رومانس کنگ نے 2 مرتبہ ان کی فلمیں ٹھکرائیں جس میں نامور اداکار گوندا اور انیل کپور کی کامیاب فلم ”دیوانہ مستانہ“ شامل ہے جس میں گوندا کا کردار شاہ رخ خان کو آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چمچماتی ڈریس پہن کر شہنا ز نے کروا یا بو لڈ فو ٹو شو ٹ ۔۔تصویروں نے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھادیا