چمچماتی ڈریس پہن کر شہنا ز نے کروا یا بو لڈ فو ٹو شو ٹ ۔۔تصویروں نے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھادیا

May 05, 2021 | 21:43:PM
چمچماتی ڈریس پہن کر شہنا ز نے کروا یا بو لڈ فو ٹو شو ٹ ۔۔تصویروں نے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خو کو پنجاب کتر ینہ کیف کہنے والی یعنی شہناز گل بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ وہیں اب شہناز کی کی کچھ تصویریں سرخیاں بن گئی ہیں۔ جس میں وہ چمکیلی ڈریس پہنے نظر آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہناز گل کی سوشل میڈیا پر بولڈ اور گلیمرس تصویریں بھی بھری پڑی ہیں۔ تازہ تصویروں میں اداکارہ کی ادائیں لوگوں کو اپنا دیوانا بنا رہی ہیں۔ شہناز سلور رنگ کی ڈریس پہنے قہر برپا  کر رہی ہیں۔


 شہناز کے کیوٹ اور بیبی ڈال لک کو لیکر لوگ ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ بالوں کا اسٹائل بھی مدا حوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ 


گزشتہ سال بھی کورونا لاک ڈاون کے بعد شہناز گل کے ٹرانسفارمیشن کی تصویروں نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شہناز گل کے مطابق، انہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران کل 12 کلو وزن کم کیا تھا۔ 

بگ باس تیرہ کے بعد گھر سے نکلنے تک  شہناز مسلسل میک اوور میں نظر آرہی ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا بھی مشکل ہورہا ہے۔


 ایک کے بعد ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کا دھیان اپنی جانب کھینچا، شہناز کی یہ تصویر بلیک اینڈ وہائٹ ہے اس میں شہناز ڈھیلی جینز (Loose jeans) اور ٹاپ کے ساتھ سیزلنگ پوز دیتی نظر آئیں۔یہ بولڈ فوٹو شوٹ مداحوں کو دیوانہ بنا رہا ہے۔ 


سلیبرٹیز کے لاکھوں فالوورز ہوتے ہیں جو انہیں بھرپور پیار دیتے ہیں لیکن انہیں ٹرول کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہوتی۔ جو اکثر کچھ ایسا کر دیتے ہیں جو  سلیبرٹیز کیلئے کافی مشکل ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا بگ باس فیم شہناز گل کے ساتھ۔ در اصل شہناز کو سوشل میڈیا پر تیزاب سے حملہ کرنے کی دھمکی کا معاملہ سامنے آیا جس پر اداکارہ نے کھل کر اپنی بات کی۔

شہناز نے تیزاب ے حملے کی دھمکی دئیے  جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ چیزیں مجھے متاثر نہیں کرتیں بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب مجھے طاقتور بناتی ہیں۔ ان لوگوں کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ اگر وہ کسی کے بارے میں غلط کہتے ہیں تو یہ دوسرے شخص کیلئے کئی بار پازیٹو ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دھمکی دینے والے کو شکریہ بھی کہا ہے۔


 شہناز کی یہ تصویر بیڈ روم فوٹو شوٹ کی نظر آرہی ہے۔ شہناز سفید رنگ کے آف شولڈر خوبصورت ٹاپ اور نیلی جینس پہنے بیڈ پر بیٹھی پوز دیتی نظر آئیں۔  ان کی ان ادائوں کے مداح  دیوانے ہوئے جا رہے ہیں اور تصویر پر کمنٹس کرکے تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔


بگ باس تیرہ کے ونر سدھارتھ شکلا گزشتہ کچھ وقت سے سرخیوں میں ہیں۔ وہیں بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ شہناز گل بھی ان کے ساتھ سا منے آئی  ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی بگ باس کے اندر تو کافی مقبول رہی لیکن اب بھی ان دونوں کو ان کے مداح  ایک ساتھ بیحد پسند کرتے ہیں۔ اکثر یہ دونوں کسی نہ کسی مواقع پر ساتھ نظر آ ہی جاتے ہیں۔ وہیں سدھارتھ شکلا اس دوران نارنجی رنگ کی ٹی شرٹ اور بلیک پینٹ میں نظر آئے۔ دونوں کا لک خوب زیر بحث رہا۔

یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس سے طلاق کے بعد ملینڈا دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون بن جا ئینگی