وزیراعظم شہباز شریف اپنے وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزاج پرسی کے لئے ان کے گھر چلے آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزاج پرسی کے لئے ان کے گھر چلے آئے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج اپنے وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے محسن نقوی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ .
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار کے روز اسلام آباد میں مشتعل مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے.
آج محسن نقوی کے گھر پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے وزیر داخلہ کے ساتھ ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔
محسن نقوی نے بتایاکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر آج وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خود اسلام آباد کے ریڈ زون کا دورہ کیا اور نماز جمعہ سے پہلے تمام علاقوں کی سکیورتی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی