مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں چیف فنانس آفیسرز کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں چیف فنانس آفیسرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر کے منتظر نفیس رحیم کو چیف فنانس آفیسر صنعت و پیداوار ڈویژن جبکہ عبدالرحمان اعجاز کو چیف فنانس آفیسر قانون و انصاف ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف فنانس آفیسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن خرم جہانزیب کا تبادلہ کر کے انہیں اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح چیف فنانس آفیسر اقتصادی امور ڈویژن شہزاد اقبال رانا کا تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے اور انہیں بھی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں چیف فنانس آفیسر داخلہ ڈویژن امبرین فاطمہ ملک کا تبادلہ کر کے انہیں بھی پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
گریڈ 20 کے مذکورہ پانچوں افسران کا تعلق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں سکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی