اپنے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے، آذربائیجان نے ایران سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آذربائیجان نے ایران سے اپنےسفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔
دارالحکومت باکو میں وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے بتایا کہ آذربائیجان اپنے سفارتکاروں کی حفاظت کے لیے ایران سے سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے۔
آذربائیجان نے کہا کہ چار ایرانی ڈرون نے آزربائیجان کی سرحد عبور کی اور نخچیوان ایکسکلیو میں چار افراد کو زخمی کیا۔
اذربائیجان کے وزیر خارجہ بیراموف نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان تہران میں اپنے سفارت خانے اور ایران کے شمال مغرب میں تبریز شہر میں واقع اپنے قونصلیٹ جنرل سے ملازمین کو نکال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
ایران جنگ پر آذربائیجان کی پوزیشن
آذربائیجان ہمیشہ یہ کہتا رہا ہے کہ وہ کسی کو اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ نے 30 جنوری کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ آذربائیجان ہمیشہ ایسے اقدامات اور بیانات کی مخالفت کرتا ہے جو ایران یا خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔
حالیہ جنگ کے دوران ایران سے آذربائیجان میں ڈرون بھیجے جانے کے بعد بھی آذربائیجان نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں کسی طرح بھی شریک نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی
پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل 3 مارچ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے موجودہ صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔
اس گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, spoke today with Azerbaijan’s Foreign Minister, Jeyhun Bayramov @Bayramov_Jeyhun to discuss current regional developments.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 3, 2026
Both leaders emphasized the importance of peace and stability in the… pic.twitter.com/8XNgyG7iVq