ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، پورٹو ریکو کے مشہور گلو کار آواز کا جادو جگائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے گلو کار رکی مارٹن سے رابطہ کر لیا ہے اور وہ اختتامی تقریب میں گلو کاری کرتےہوئے نظر آئیں گے۔