امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی شادی کی تصاویروائرل کیوں ہوئیں؟
جے ڈی وینس نے کُرتا پاجامہ جبکہ انکی اہلیہ اوشا وینس ساڑھی میں ملبوس ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو کُرتا پاجامہ جبکہ ان کی اہلیہ اوشا وینس کو ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے،دونوں کے گلے میں ورمالا بھی موجود ہے۔
جے ڈی وینس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ ان کا شادی کی تقریب کے لیے منتخب کیا گیا لباس ہے۔
واضح رہے کہ جب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس پہنچے تو سب سے پہلے ان کے لباس پر تنقید کی گئی تھی کیونکہ وہ وائٹ ہاؤس کے پروٹوکول کے مطابق کوٹ سوٹ پہننے کے بجائے اپنا خصوصی ملٹری لباس پہنے ہوئے تھے۔
اب کچھ سوشل میڈیا صارفین نائب امریکی صدر کی جانب سے شادی کی تقریب میں کُرتا پاجامہ پہننے پر تنقید کررہے ہیں کہ اُنہیں بھی اپنی روایات کے مطابق کوٹ سوٹ پہننا چاہیے تھا،تاہم کچھ صارفین جے ڈی وینس کا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اُنہوں نے ہندو مذہب کے مطابق منعقد ہونے والی شادی کی تقریب کے لحاظ سے مناسب لباس پہنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی غزہ میں امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے 2014ء میں بھارتی نژاد اوشا وینس کے ساتھ شادی کی تھی ،اس وقت شادی کی دو تقریبات منعقدہوئی تھیں،شادی کی ایک تقریب ہندو رسومات کے مطابق ہوئی تھی جبکہ دوسری مسیحی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔