وزیر خزانہ پنجاب کا حلف اٹھانے والے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا نام وزراء کی لسٹ سے آؤٹ

Mar 06, 2024 | 21:09:PM
وزیر خزانہ پنجاب کا حلف اٹھانے والے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا نام وزراء کی لسٹ سے آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے والے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا نام وزیراعلیٰ کے دستخط شدہ نوٹیفکیش میں شامل ہی نہیں۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ صوبائی وزراء کے نوٹیفکیشن میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا نام ہی شامل نہیں، آج ہونے والی تقریب حلف برداری میں میاں مجتبی شجاع الرحمن نے بھی حلف لیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 18 صوبائی وزراء سے حلف لیا لیکن وزیر اعلیٰ کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں میاں مجتبی شجاع الرحمن کا نام ہی جاری نہیں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  عام تعطیل کا اعلان

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بھی میاں مجتبی شجاع الرحمن کا نام پکارا، صوبائی وزراء کو محکمے تفویض کیے جانے کی فہرست میں میاں مجتبی شجاع الرحمن کو بطور وزیر خزانہ پنجاب ظاہر کیا گیا۔