مفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو  سامنےآگئی

Mar 06, 2024 | 12:27:PM
مفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو  سامنےآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) متنازعہ حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والے  مفتی عبدالقو ی کی ایک اور نازیبا ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی ایک پارٹی میں موجود ہیں اور وہ پارٹی میں موجود خواتین کیساتھ نامناسب انداز میں  دکھائی دے رہے ہیں،  ویڈیو کو صارفین مختلف تبصروں کیساتھ شیئر کررہے ہیں، کسی نے کہا کہ مفتی قوی دنیا میں ہی حوریں تلاش کررہے ہیں تو کسی نے کہا کہ ان کے نام کیساتھ مفتی لگانا بھی گناہ قرار دیا ہے۔


ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’زندگی تو مفتی قوی جی رہا ہے ، ہم تو بس سانسیں لے رہے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیخلاف صدراتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے آخر کار رائے سنا دی

یاد رہے کہ ماضی میں جب ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ جب مفتی قوی کی سیلفیاں منظر عام پر آئی تھیں تو انہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بعد ازاں مفتی قوی کی ویڈیوز و تصاویر حریم شاہ کے ساتھ بھی سامنے آئی تھیں جن کے حوالے سے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ حریم شاہ دوسروں کی عزت اور شہرت سے کھیلنا چاہ رہی ہے جو ان کا مشغلہ ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے  مفتی قوی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔