باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی

Mar 06, 2024 | 10:24:AM
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں مقروض باپ تین بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں مقروض باپ تین بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق عارف نامی شخص نے بچوں کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے جا کر خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

زخمی ہونے والے بچوں میں 5 اور 4 سال کی 2 بیٹیاں جبکہ 3 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عارف اور اسکے بچوں کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف ریفرنس پر رائے آج سنائے گی

عارف کی ساس نے بتایا کہ تینوں بچے عارف کی پہلی بیوی سے ہیں جوکہ انتقال کرگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے، عارف کوئی کام نہیں کرتا، لوگوں کا مقروض بھی تھا۔

عارف کے سوتیلے بیٹے امانَ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا۔