بجلی صارفین کیلئے بُری خبر: فی یونٹ 50 روپے تک چارج ہونے کے خدشات

Mar 06, 2023 | 12:18:PM
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ رواں سال بجلی کے صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک چارج ہونے کے خدشات ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ رواں سال بجلی کے صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک چارج ہونے کے خدشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنیادی ٹیرف و ٹیکسز سمیت دیگر سرچارجز بڑھنے سے فی یونٹ قیمت بڑھ جائے گی۔

لیسکو گھریلو صارفین کو 24 سے 35 روپے فی یونٹ بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کرتی ہے۔ رواں ماہ سے فنانسنگ کاسٹ سرچارج کی بنیاد پر 3 روپے 39 پیسے اضافی ادا کرنا ہونگے۔ گھریلو صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر 14 روپے فی یونٹ اضافہ ادا کرنا ہونگے۔

ضرور پڑھیں :پاکستان اور آئی ایم ایف کے اہم ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے

مذکورہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر گزشتہ سال جون اور جولائی میں ریلیف دیا گیا تھا۔ مارچ کے بلوں میں سیلز ٹیکسز سمیت دیگر ٹیکسز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ تمام ٹیکسز کو شامل کرنے سے فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔