پاکستان اور آئی ایم ایف کے اہم ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے

Mar 06, 2023 | 12:29:PM
پاکستان اور آئی ایم ایف کے اہم ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی قسط کے معاملے پر اہم ورچوئل مذاکرات آج ہورہے ہیں۔

مذاکرات میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیزکے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدے کیلئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخطوں کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بیرونی فنانسنگ اور پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف کو چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی منظوری سے آگاہ کیا جائے گا۔

مذاکرات کے دوران کابینہ کی منظوری سے سیکڑوں لگژری اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کے فیصلے، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے، 170 ارب روپے کے منی بجٹ کی منظوری سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف IMF پروگرام میں تاخیر سے کرنسی مارکیٹ میں بڑی ہلچل ہوئی ہے۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 47 پیسے مہنگا ہوا اور ایک  ڈالر 259 روپے 99  پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پربندہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران  انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 7 اعشاریہ 1  فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں  پہلی بار ایک دن میں امریکی ڈالر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں :بجلی صارفین کیلئے بُری خبر: فی یونٹ 50 روپے تک چارج ہونے کے خدشات

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے روپے پر دباؤ بڑھا اور درآمدی بل کی مد میں ڈالر کی طلب بڑھنے پربھی پریشر دیکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر55 کروڑ 56 لاکھ ڈالر  اضافے کے ساتھ  3 ارب 81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔