وزیر خزانہ  کی ایس اینڈ پی گلوبل اور  فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات،  سٹینڈ بائی ارینجمنٹ بارے تبادلہ خیال

Apr 21, 2024 | 01:26:AM
وزیر خزانہ  کی ایس اینڈ پی گلوبل اور  فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات،  سٹینڈ بائی ارینجمنٹ بارے تبادلہ خیال
کیپشن: وزیر خزانہ  کی ایس اینڈ پی گلوبل اور  فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے ایس اینڈ پی گلوبل اور  فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی اور  آئی ایم ایف کے ساتھ دستخط شدہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ بارے تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی ایس اینڈ پی گلوبل اور  فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات میں مختصر، درمیانی اور طویل مدتی افق پر ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی گئی، منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف، صدر ورلڈ بینک اور اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی سمیت دیگر کثیر جہتی اداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں پھر سے اضافہ، مہنگائی سے ستائے عوام کی پریشانی بڑھ گئی

ملاقات میں اس بات کی توثیق کی کہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی کا عالمی بینک ایجنڈا حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے، سعودی عرب کی ممکنہ سرمایہ کاری کا بھی ذکر ہوا جو پائپ لائن میں ہیں، علاوہ ازیں بیرونی پہلو، افراط زر، بنیادی توازن اور شرح سود کے نظام پر ریٹنگ ایجنسیوں کے خدشات کو بھی دور کیا گیا۔