ویانا: ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد مزید بڑھانے کے حوالے سے کمیونٹی میٹنگ

Mar 06, 2023 | 11:48:AM
ویانا: ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد مزید بڑھانے کے حوالے سے کمیونٹی میٹنگ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد نواز چیمہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی سفارت خانے نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے فراخدلانہ تعاون کیا۔ اس ضمن میں باہمی کوششوں کو مزید بڑھانے کیلئے ایک کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں اپنی کوششوں اور تعاون کی تفصیلات بتائیں۔

اس موقع پر ویانا میں سفارتخانے اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ترک اور شامی بھائیوں کی مدد کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

ویانا میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے اپنے خطاب میں کمیونٹی کے ارکان کی تعریف کی جنہوں نے فراخدلی سے تعاون کیا اور متاثرین کی مدد کیلئے کوششوں میں آگے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے 12 ہزار افراد بے گھر

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہر وقت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ زلزلے کے بعد حکومت پاکستان نے فوری طور پر دونوں برادر ممالک کو امدادی ٹیمیں اور امدادی سامان روانہ کیا۔

آفتاب کھوکھر نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ویانا میں ترک کمیونٹی کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد پر بھی روشنی ڈالی۔ کمیونٹی ممبران نے تعمیر نو کے مرحلے میں زلزلہ متاثرین کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ سفارت خانہ کمیونٹی ممبران کے ساتھ مل کر زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے رمضان میں مزید تقریبات کا اہتمام کرے گا۔