قصور: پولیس مقابلے میں زخمی انتہائی خطرناک ڈاکو گرفتار

Mar 06, 2023 | 10:24:AM
قصور: پولیس مقابلے میں زخمی انتہائی خطرناک ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذاکر حسین خان) قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران نامی شہری نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی کہ آٹھ کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے ہیں۔

اس کال پر تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس پارٹی نے بروقت ریسپانڈ کرتے ہوئے وہیگل کے قریب ناکہ بندی کی، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کردی اور اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی دو ملزمان زخمی ہوگئے جن سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکپتن، حقیقی بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا

گرفتار ڈاکوؤں کے شناخت عبدالحمید اور آصف کے ناموں سے ہوئی جو قصور کے مختلف تھانوں کو ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔