بلاول نے آصفہ کو زخمی کرنے والے ڈرون آپریٹر کو معاف کر دیا

Mar 06, 2022 | 23:18:PM
ڈرون کیمرہ۔آپریٹر۔معاف۔بلاول۔آصفہ۔زخمی
کیپشن:  آصفہ بھٹو زرداری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ زرداری کو زخمی کرنے والے ڈرون آپریٹر کو معاف کردیا۔
دو روز قبل پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرا لگنے سے آصفہ بھٹو زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخم پر پانچ ٹانکے لگے تھے۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے ڈرون آپریٹر سے ملاقات کے بعد اسے معاف کر دیا جبکہ سکیورٹی پر تعینات پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور عملے کو بھی چھوڑ دیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں، انہیں بھی لندن بھاگنا ہے، بلاول بھٹو