ویمنز ورلڈکپ،بھارت نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

Mar 06, 2022 | 11:19:AM
پاکستان بھارت ، میچ
کیپشن: پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 108رنز سے شکست دیدی ۔ بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دے دیاجبکہ پاکستان کی پوری ٹیم 137رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر بے اوول ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں انڈین ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ بھارت کی بلے باز پوجا واستراکار 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا 52، دپتی شرما 40 اور سنیہ رانا 53 رنز بنا سکیں۔
پاکستان کی نشرہ سندھو نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،ندا ڈار نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثنا، انعم امین اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کردی