سوناکشی سنہا سے شادی، کیا سلمان خاں نے ہاں کردی ؟ ویڈیو دیکھیں

Mar 06, 2022 | 00:11:AM
سوناکشی, سنہا, شادی, سلمان خاں, ویڈیو, وائرل
کیپشن: سلمان ، سوناکشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم 'ٹائیگر 3' کے ساتھ  اپنی شادی    کی خبروں کے حوالے سےکافی زیر  بحث ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں سلمان سوناکشی سنہا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے 'بھائی جان' یعنی سلمان خان سوناکشی کو انگوٹھی پہناتے نظر آرہے ہیں، جنہوں نے مانگ میں سندور بھی لگایا ہوا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کے چرچے تیز ہوگئے ہیں۔ ان چرچاؤں کے درمیان سلمان خان نے خود ایک ویڈیو شیئر کرکے شادی کی خبر پر مہر لگا دی ہے  جس کے بعد مداح ایک بار پھر الجھن کا شکار ہوگئے  ہیں۔اس 5 سیکنڈ کی ویڈیو میں 'پریم' سوال کرتا ہے اور  'ٹائیگر' سے کہتا ہے اور شادی؟، اس کے جواب میں 'ٹائیگر' یعنی سلمان خان کہتے ہیں 'ہو گئی.' 'ٹائیگر' کی یہ بات سن کر 'پریم' چونک جاتا ہے اور پھر بولتا ہے 'ہو گئی.' سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے - 'ہوئی  یا نہیں ہوئی. جاننے کے لئے پرسوں دیکھیں'۔ #ad

سلمان خان نے کیپشن کے آخر میں #ad لکھ کر یہ اشارہ دیا ہے کہ یہ ویڈیو کسی اشتہار کے لئے ہے حالانکہ ان کے مداح ویڈیو پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔ مداح ہنستے ہوئے ایموجی شیئر کر کے واہ سلو بھائی کہہ رہے ہیں۔سلمان اور سوناکشی کی وائرل فوٹو ہے فوٹو شاپ رپورٹ کے مطابق سوناکشی نے سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ایک پوسٹ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے سوناکشی نے لکھا، 'کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور نقلی تصویر میں فرق نہیں کر سکتے۔'
یہ بھی پڑھیں: ’چل اوئے موٹے‘ بیوی کا شوہر سےازدواجی تعلقات سے انکار ،بھارتی ہائیکورٹ نےظلم قرار دیدیا