’چل اوئے موٹے‘ بیوی کا شوہر سےازدواجی تعلقات سے انکار ،بھارتی ہائیکورٹ نےبڑا فیصلہ سنا دیا

Mar 05, 2022 | 23:22:PM
 بیوی ، شوہر،علیحدگی  
کیپشن:  بیوی کی شوہر سےعلیحدگی (علامتی فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ  کے بلاسپور ہائی کورٹ  نے میاں بیوی سے متعلق ایک کیس میں ایک اہم فیصلہ  سناتے ہوئے کہا کہ ’بیوی اپنے شوہر سےازدواجی تعلقات بنانے سے انکار کرے تو وہ ظلم مانا جائے گا ‘‘۔ دراصل خاتون اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی تھی ، اتنا ہی نہیں وہ اسکو موٹا کہہ کر دس سال سے ازدواجی تعلقات بنانے سے منع کررہی تھی ۔ ایسے میں پریشان شوہر نے فیملی کورٹ میں درخواست دائر  کی ، لیکن اس کی عرضی خارج ہوگئی ۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاسپور کے وکاس نگر میں رہنے والے این مشرا کی شادی 25 نومبر 2007 کو ہوئی تھی ۔ شادی کے کچھ ماہ تک ان کی بیوی سسرال میں رہی اور اس کے بعد وہ اپنے مائیکے چلی گئی ۔ بیوی اب بیمیترا میں رہتی ہے ۔ مشرا نے اپنی بیوی سے طلاق کیلئے فیملی کورٹ میں عرضی داخل کی ۔ درخواست میں شوہر نےلکھا کہ میری بیوی نے 2011 میں  سسرال والوں کو بتائے بغیر ہی بیمیترا میں ٹیچر کی نوکری جوائن کرلی اور میں نے جب اپنی بیوی کو گھر آنے کیلئے کہا تھا تو وہ مجھ پر بیمیترا میں رہنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگی ۔

ان حالات میں پریشان شوہر نے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست داخل کی، فیملی کورٹ نے 13 دسمبر 2017 کو مشرا کی عرضی کو خارج کردیا ۔ اس فیصلہ کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل کی ۔ سماعت کے دوران بیوی کی طرف سے اپنے دفاع میں دلائل دئیے گئے ۔ کورٹ نے میاں بیوی کے بیانات کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جوڑے نے سال 2010 سے ہی ازدواجی تعلقات نہیں بنائے تھے ، وہ شوہر کو موٹا اور بھدا کہتی تھی اور ناپسند کرتی تھی ، شوہر کو اطلاع  دیئے بغیر ہی ٹیچر کی نوکری جوائن کرلی تھی ۔
بلاسپور ہائی کورٹ میں اپیل کی سماعت جسٹس پی سیم کوشی اور جسٹس پی پی ساہو کی ڈویزن بینچ نے کی ۔ ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کے حکم کو خارج کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ اگست 2010 سے میاں بیوی کے طور پر دونوں کے درمیان کوئی ازدواجی  تعلقات نہیں ہیں ۔ شوہر یا بیوی کے ذریعہ ازدواجی تعلقات سے انکار کرنا ظلم کے برابر ہے ، کیونکہ کسی بھی میاں بیوی کی زندگی کے درمیان ازدواجی تعلقات صحت مند شادی شدہ زندگی کیلئے ضروری ہیںَ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد جرمن ماڈل کی ترک نژاد بزنس مین سے کورٹ میرج،ڈانس ویڈیو وائرل