حکومتی ظلم و جبر نے پی ٹی آئی کو دوبارہ زندہ کر دیا، اسد قیصر

Apr 25, 2024 | 20:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ اس فاشسٹ حکومت کے ظلم و جبر نے پی ٹی آئی کو دوبارہ زندہ کیا ، انکا خیال تھا کہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی، اس وقت پاکستان میں اگر کوئی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے ، جب تک پاکستان ہوگا عمران خان اور پی ٹی آئی ہوگی ۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے تمام کارکنان اور پاکستانی عوام کو پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ 25 اپریل 1996 کو عمران خان نے ایک نظریے کے ساتھ پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی ، اس وقت بھی عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کیلئے آواز اٹھائی ۔
اسد قیصر نے کہاکہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی کو مٹانے کی کوشش کی گئی ، عمران خان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ،ہماری خواتین کو جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا ،جو ظلم پی ٹی آئی پر کیا گیا دنیا کی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا ، ہمارے ووٹر سپورٹر کو اٹھایا گیا ، ہمیں الیکشن کمپین نہیں کرنے دی گئی،اس سب کے باوجود لوگ 8 فروری الیکشن میں نکلیں ، 8 فروری کو لوگوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے پے درپے وار روپیہ  پھر ہلکان