کیا ووٹ واقعی ضائع ہوا؟ زرتاج گل کا موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)سینیٹ انتخابات میں مختلف حکومتی ارکان بشمول وزیراعظم عمران خان کے مبینہ طور پر ووٹ ضائع ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے موسمیات تبدیلی زرتاج گل کا موقف سامنے آگیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ میں نے سینیٹ الیکشن میں درست طریقے سے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ میرا ووٹ خفیہ تھا، اس کے بارے میں افواہیں پھیلائی گئیں، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اور الزام لگانے والوں کو ڈی سیٹ کرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نوید قمرنے دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا۔سابق وزیر دفاع نے کہا تھا کہ شہر یار آفریدی اور زرتاج گل کے ووٹ بھی مسترد ہوئے۔