’وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا‘ سپیکر کا صدر علوی کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے صدرمملکت عارف علوی کوخط لکھ دیا۔
سپیکر اسد قیصر کی جانب سے خط میں کہاہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتمادکاووٹ حاصل کرلیا،وزیراعظم کوقومی اسمبلی کی اکثریت کااعتمادحاصل ہے،خط کے متن میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 178 ووٹ حاصل ہوئے،اعتمادکاووٹ آئین کے آرٹیکل 91کی شق 7 کے تحت حاصل کیاگیا۔