یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت مانگ لی۔
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری مدد کریں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی پارٹی کارکنوں پر اعتماد نہیں۔ سینیٹ میں جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غلط بتایا گیا ہے کہ اب چھ ماہ تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں نے ووٹ دیئے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہے ہیں،عمران خان پہلے ارکان سے ملنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے۔